اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے صدور نے ازبکستان میں منعقدہ ایکو کے اجلاس کے موقع پر فلسطین کے تعلق سے تفصیلی مذاکرات میں، ریاض میں اسلامی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں موثر اور عملی فیصلے کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
ایران اور ترکیہ کے سربراہوں نے ازبکستان میں ایکو کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے بارے میں تفصیلی مذاکرات کے دوران عملی اور موثر فیصلے لیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری فورا بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر تاکید کی کہ اگر ریاض میں ہونے والا اجلاس غزہ کے عوام کی مدد کے لیے کارگر ثابت نہ ہوا تو اس جنگ کا دائرہ مزید پھیلنے کا امکان پایا جاتا ہے کیونکہ اقوام عالم میں مسلم حکومتوں کی مقتدر اور با اثر سے ناامیدی پیدا ہوگی۔
ایران کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔ایران کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے تعلق سے ٹھوس اور عملی فیصلے کئے جائیں۔