دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری نریش کمار کو مشرقی دہلی کے وویک وہار میں بچوں کے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایل جی سکسینہ نے کل ایکس پر کہا کہ انہوں نے چیف سکریٹری کو دہلی کے بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو بھی تمام سہولیات کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایل جی نے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور سب کو ریلیف کا یقین دلاتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ مجرموں کو سزا دی جائے۔واضح رہے کہ مشرقی دہلی کے وویک وہار میں واقع ایک اسپتال میں سنیچر کی رات آگ لگنے کے بعد وہاں سے 12 نوزائیدہ بچوں کو باہر نکالا گیا، جس میں چھ کی موت ہوگئی۔