بالاسور: طویل دوری تک مار کرنے والا ملک کا جدید ترین اگنی چار میزائل کا آج اوڈیسہ کے عبدالکلام جزیرہ پر واقع موبائل سسٹم سے کامیاب سے تجربہ کیا گیا۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ یہ میزائل چار ہزار کلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے اور اپنے زمرے کے عالمی میعار کے جدید ترین میزائلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے ۔ یہ میزائل نیوکلیائی ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اسے گیارہ بجکر پچاس منٹ پر داغا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس میزائل میں جدید ترین او رکامپیکٹ ایویونکس سسٹم نصب ہے ۔ یہ رنگ لیزر گائرو پر مبنی مائیکرو نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے ۔ اس میزائل کا تجربہ کے دوران اوڈیسہ ساحل پر تمام رڈاروں اور الیکٹرو آپٹیکل سسٹم نے اس پر باریکی سے نگاہ رکھی۔