پرتاپ گڑھ۔ : ضلع کے تھانہ رانی گنج پولیس و سواٹ ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں اتوار کی شب سنڈورہ گاؤں کے نزدیک تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں طالبہ سے عصمت دری کی کوشش کرنے والا ملزم پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔
اس واقعہ کے بعد اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تھانہ رانی گنج ایس ایچ او آدتیہ سنگھ نے دو شنبہ کو بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو سائیکل سے کوچنگ جاتے وقت طالبہ سے سنڈورہ گاؤں کے نزدیک جبراً عصمت دری کی کوشش کی گئی تھی ، جس کے متعلقہ میں نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
وقوعہ کے متعلقہ میں تحقیقات کے دوران متاثرہ طالبہ کے ذریعہ ملزم سنجے گوتم 25 کے فوٹو کی شناخت کے بعد، تلاش کے دوران اتوار کی شب سنڈورہ گاؤں کے نزدیک پولیس نے ملزم کو رکنے کے لئے کہا۔
تو اس نے فائرنگ شروع کر دی،جوابی فائرنگ میں پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا ،جس کو گرفتار کر علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے ایک 32 بور کی پسٹل کارتوس ،چاقو و موبائل برآمد کیا گیا ۔ملزم سے بازپرس کی جارہی ہے ۔