میکسیکو سٹی، 18 جنوری (یو این آئی) میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئل لوپیز اوبریڈور نے ایک مرتبہ پھر کوروناکو شکست دےدی ہے اور اپنی معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر اوبریڈور دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب روبہ صحت ہوچکے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں۔
مسٹر اوبریڈور نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس مرتبہ ان میں کورونا کی علامتیں کم تھیں اور انکی ریکوری بھی جلدی ہوئی۔
انہوں نے کہا ’’جو چیز بھی آپ کے لئے مدد گار ہے، ان میں ویکسن ، ٹیکہ کاری اور بوسٹر ڈوز کو مس نہ کریں‘‘۔