سیول: جنوبی کوریا میں بانس میں پکایا جانے والا مہنگا ترین نمک بن گیا جس کی قیمت 100ڈالر فی پاﺅ مقررکی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسے کوریائی بانس نمک (بیمبو سالٹ)کہا جاتا ہے جس کی 240 گرام مقدار کی قیمت ایک سو ڈالر ہے۔ اگرچہ یہ عام نمک ہوتا ہے لیکن اسے مسلسل 50 روز تک نو مرتبہ بانس کے اندر رکھ کر بھونا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیرمعمولی محنت اور وقت کی وجہ سے نمک مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔