ممبئی ۔ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نہ صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی غیر معمولی آمدنی کر رہی ہے اور نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے،
جس کی وجہ سے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے صرف 2 دنوں میں دنیا بھر میں 235 کروڑ روپے کی بمپر کمائی کی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ فلم کو دنیا بھر میں جملہ 8000 اسکرینز پر ریلیزکیاگیا ہے۔
ریلیز کے بعد شائقین کی جانب سے ملنے والے زبردست ردعمل کی وجہ سے اس فلم کی اسکرینز مزید بڑھ گئیں۔ اس سے قبل یہ فلم 7700 اسکرینز پر ریلیز ہوئی تھی۔
جس کے بعد میکرزکو پہلے دن ہی مزید 300 اسکرینزکا اضافہ کرنا پڑا۔ باکس آفس انڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان نے دوسرے دن بھی اچھی خاصی کمائی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پٹھان نے دوسرے دن ہندوستانی باکس آفس سے70 کروڑ روپے نیٹ کما ئے ہیں۔ اس میں سے 68 کروڑ روپے ہندی باکس آفس سے کمائے گئے ہیں جبکہ جنوبی ہند پٹی سے فلم نے 2 کروڑ روپے کمائے اور مجموعی طور پر 70 کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا دو دن کا مجموعہ 123 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ یہی نہیں ویک اینڈ سے پہلے بھی، فلم نے کئی فلموں کے پہلے ویک اینڈ کے سب سے بزنس کے ریکارڈز کو پاش پاش کردیا ہے ۔