اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ سمیت مسلم برادری کو اب عید الفطر کا انتظار ہے۔
آخری عشرے کی ابتدا کے ساتھ ہی عید کے لئے سبھی کو چاند کی رات اور چاند کے دیداد کا انتظار ہے۔
اجمیر درگاہ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق اتوار ایک مئی کو چاند رات ہے، اس دن چاند دیکھنے کی اطلاع اور ہلال کمیٹی کے ذریعہ اس کی تصدیق ہوجانے پر دو مئی کو عید منائے جائے گی، اگر ایسا نہیں ہوا تو تین مئی کو عید منائی جائے گی۔