ایسا تو پہلے مانا جارہا تھا کہ چین کے شہر ووہان میں 2019 نوول کورونا وائرس چمگادڑوں سے کسی جانور اور پھر انسانوں میں منتقل ہوا، مگر اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ یہ کونسا جاندار ہوسکتا ہے۔تاہم اب چینی سائنسدانوں نے شک ظاہر کیا ہے کہ معدومی کے خطرے سے دوچار پینگولین چمگادڑوں اور انسانوں کے درمیان گمشدہ کڑی ہے۔









