گورکھپور : ضلع میں پانچ نئے کورونامثبت مریض ملے ہیں۔گورکھپور ضلع میں کوروناوائرس کی وبا بڑھتی ہی جارہی ہے۔ جمعرات کی دیر شام کو آئی جانچ رپورٹ میں گورکھپور ضلع میں پانچ اور لوگوں کی رپورٹ کورونامثبت ملی ہے۔ان لوگوں کی رپورٹ مثبت ملنے کے بعد ضلع میں اب کل متاثرین کی تعداد۲۷۸ہوگئی ہے۔
اس کی تصدیق سی ایم اوشری کانت تیواری نے کی ہے۔کورونا مثبت مریضوں میں سے خونی پور سے ایک مریض،برہم پور سے ۳مریض گیتاواٹیکا سے ایک مریض شامل ہے۔ واضح ہوکہ ۱۴۱ نمونے جانچ کیلئے آئے تھے جس میں سے ۵ مثبت اور ۱۳۶منفی ملے تھے، ان کے ملنے سے ضلع میں متاثرین کی تعداد۲۷۸ہوگئی ہے۔