نئی دہلی ،4 اکتوبر( یواین آئی) مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کووڈ ۔19 کی روک تھام کے لئے گزشتہ روز ملک میں 11 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے ٹسٹ کرائے گئے اورجانچ کی مجموعی تعداد سات کروڑ نوے لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔
اتوار کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 3 اکتوبر کو کورونا نمونوں کی جانچ کی تعداد 11،42،131 رہی جس سے یہ تعداد 7،89،92،534 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14،92،409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی ۔
خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔