نئی دہلی،4 اپریل ؛ کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 184.87 کروڑ سے زیادہ افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 184 کروڑ 87 لاکھ 33 ہزار 81 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 795 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد گھٹ کر 12 ہزار 59 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ کیسزکی شرح 0.17 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 280 مریض جان لیوا وبا شفایاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 369 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 66 ہزار 332 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 79 کروڑ 15 لاکھ 46 ہزار 38 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔