نئی دہلی ، 14 ستمبر (بات چیت) ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 92 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے بعد متاثرین کی تعداد 48.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن 77 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو ئے ہیں ۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92،071 نئے کیسزسامنےآنے سے متاثرین کی تعداد 48،46،427 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کی تعداد 77،511 بڑھ کر 37،80،107 ہوگئی۔ اسی دوران 1136 مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اب تک ملک میں 79،722 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔
صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززائد ہونے سے ایکٹوکیسز کی تعداد 13،423 بڑھ کر 9،86،598 ہوگئی ہے۔ ملک کی محض 12 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں ہی ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں ، جس میں سب سے زیادہ چھتیس گڑھ میں 1741 اور اس کے بعد تلنگانہ میں 1075 کم ہوئے ہیں۔