لا پاز، 20 اکتوبر(اسپوتنک) ارجنٹائنا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
وزارت صحت نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا’’آج کورونا وائرس کے 12،982 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 1،002،662 ہوچکی ہے جس میں سے 803،965 مریض شفایاب ہوچکے ہیں‘‘۔
وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 451 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 26،716 ہوگئی ۔
امریکہ ، ہندوستان ، برازیل اور روس کے بعد جان لیوا کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے ارجنٹائنا اب دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔