پیرس، 18 جنوری (اسپوتنک) فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 29 لاکھ سےعبور کر چکی ہے۔
فرانس کی پبلک ہیلتھ ایجنسی سینٹ پبلک نے اتوار کے روزبتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16،642 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 29،10،989 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 141 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد 70،283 ہوگئی ہے۔
فرانس میں 27 دسمبر کو اس وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع ہوئی۔ فرانس کی وزارت صحت کے مطابق اتوار تک ملک بھر میں 42،2،000 سے زائد افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔