نئی دہلی،28نومبر؛ملک میں لگاتار تین دن تک کورونا کے فعال کیسز میں اضافے کے بعد ہفتہ کو پھر اس میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 41،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 93.51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ نئے کیسز کے مقابلہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں 615 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 4،54،940 رہی۔
اسی مدت کے دوران ، 41،452 مریض صحت مند ہوئے جس کے بعد شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.59 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 485 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،36،200 ہوگئی۔
ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 4.87 فیصد ،شفایابی کی شرح 93.68 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 2011 ایکٹیو کیسز سامنے آئے جبکہ قومی راجدھانی دہلی میں سب سے زیادہ 5937 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ قومی راجدھانی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 98 رہی۔