واشنگٹن، 2 جنوری (یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے بری طرح متاثر ملک امریکہ میں اس کے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر کے 2،01،02،567 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں اس موذی وبا سے اب تک 3،47،542 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ جبکہ ٹیکساس (17.7 لاکھ) ، فلوریڈا (13.2 لاکھ) ، نیو یارک (979،000) اور الینوائے میں 963،000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔