واشنگٹن ، 31 جنوری (یواین آئی) امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 60لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 4.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 4،38،913 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،60،43،750 تک جا پہنچی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43،453 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کوویڈ 19 سے 40،291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 36،924 ، فلوریڈا میں 26،360 ، پنسلوینیا میں 21،562 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیزنیو جرسی میں 21،455 ، الینوائے میں 21،146 ، مشی گن میں 15،525 ، میساچوسیٹس میں 14،531 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد اس ملک میں ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔