نیوریارک، 23 جولائی (یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1.5 کروڑ کے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ کی جان جاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز تک دنیا میں اس سے 15008046 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب 617902 لوگوں نے اس کے سبب اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
اس وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ یہان پر اس مہلک وائرس سے 3919550 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 142350 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ امریکہ کے علاوہ برازیل، ہندوستان، روس، جنوبی افریقہ، پیرو،میکسکو اور چلی میں تین لاکھ سے زیادہ لوگ کووڈ۔ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔