واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر عالمی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 2 ہزار 700 سے زائد کورونا مریض انتقال کر گئے جب کہ ریکارڈ 2 لاکھ 35 ہزار مریض سامنے آ گئے۔ہندوستان میں اب تک ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد عالمی وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 91 لاکھ 79 ہزار 425 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں کورونا سے مزید 504 افراد جان کی بازی ہار گئے، 16500 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اٹلی میں عالمی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 800 اموات ریکارڈ کی گئیں جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔