غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنگ کے 94 ویں دن شہدائے غزہ کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے آج (پیرکو) اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں 23 ہزار 84 فلسطینی شہید ہوچگے ہیں اور اسی مدت میں 58,926 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔









