نیویارک، 26 اکتوبر ؛امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4,55,44,939 کروڑ ہو گئی ہے۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 7,37,316 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کیلیفورنیا 48,54,041 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ کیسزوالی ریاست ہے۔ اس کے بعد 42,14,936 کیسز کے ساتھ ٹیکساس کا نمبر آتا ہے۔ فلوریڈا میں 36,78,661 کیسز ، نیویارک میں 25,37,823 کیسزاور الینوائے میں 1.6 کروڑ سے زیادہ کیسز ہیں۔ جان یاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، 10 لاکھ سے زیادہ متاثر ہونے والی دیگر ریاستوں میں جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو، نارتھ کیرولینا، نیو جرسی، ٹینیسی، مشی گن اور ایریزونا شامل ہیں۔
امریکہ دنیا بھر میں کووڈ 19 وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔