نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان کے فالوورس کی تعداد چھ کروڑ ہوگئی ہے۔
مسٹر مودی جنوری 2009 میں ٹویٹر سے وابستہ ہوئے تھے۔ وزیر اعظم کے ٹویٹر ہینڈل کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 6 کروٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ستمبر 2019 میں ٹویٹر پر مسٹر مودی کے فالوورس پانچ کروڑ تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جو مسٹر مودی کی کابینہ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں کے ٹویٹر پر دو کروڑ 16 لاکھ فالوورز ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر مسٹر شاہ مئی 2013 میں ٹویٹر سے وابستہ ہوئے تھے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جو اپریل 2013 سے ہی ٹویٹر پر سرگرم ہیں کے ایک کروڑ 78 لاکھ فالورز ہیں۔