آنکھیں بند کرکے مٹھی دبائے محمد کلاب کی عمر بس چند دن ہے جن کی زندگی کے سفر کا آغاز غزہ میں جاری اسرائیل-حماس جنگ کے دوران ہوا۔ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں قائم اقوام متحدہ کے اسکول میں پناہ گزین فدوا کلاب نے آہ بھرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں کسی کو بھی پیدا نہیں ہونا چاہیے۔









