برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم نے غزہ میں جاری جنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز شہزادہ ولیم کی جانب سے جاری بیان میں برطانوی ولی عہد نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں جانی نقصان پر انہیں گہری تشویش ہے۔









