برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے جمعے کو یمنی ساحل کے قریب ایک اور حملے کی خبر دی ہے۔ بحری تجارت پر نظر رکھنے والے اس برطانوی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اسے صوبہ الحدیدہ کے مغرب میں چھہتر بحری میل کے فاصلے پر ایک سانحہ کی رپورٹ ملی ہے۔
اس ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ ایک تجارتی بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں اسے نقصان پہنچا ہے۔ اس برطانوی ایجنسی نے کچھ گھنٹے پہلے بھی دعوی کیا تھا کہ صوبہ الحدیدہ کے جنوبی مغرب میں پچاس بحری میل کے فاصلے ایک سانحہ رونما ہونے کی خبردی تھی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ سینٹکام نے جمعے کی صبح دعوی کیا ہے کہ اس نے نو میزائل اور دو ڈرون طیارے کہ جو انصاراللہ کے زیرکنٹرول علاقوں کی جانب سے فائرکئے گئے تھے، تباہ کردیئے ہيں۔
یمن کی مسلح افواج نے حالیہ مہینوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر، بحرہند اور باب المندب میں صیہونی حکومت یا اس کی جانب جانے والے کئي بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔