متحدہ کسان مورچہ کی کال پرکل صبح سے اتر پردیش کے ہزاروں کسانوں کی دہلی میں داخل ہونے کے لیے جدوجہد کرنے کی تصاویر دیکھی گئیں۔ کسانوں کے دہلی مارچ کو دیکھتے ہوئے نوئیڈا کی تمام سرحدوں کو چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ کسانوں کو روکنے کے لیے نوئیڈا میں ہی 5000 سے زیادہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔









