لکھنؤ : ضلع بارہ بنکی کے ٹکیت گنج بازار میں سر شام کاروباری کے گھر ڈکیتی کی واردات میںمطلوب 25ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزم کے پاس سے ناجائز اسلحہ اور نقدی روپئے برآمد ہوئے ہیں۔
پہلے ہی واردات میںشامل دیگر بدمعاش گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال وکرم سنگھ کے مطابق 18دسمبر 2023 کو تھانہ کرسی علاقہ کے تحت ٹکیت گنج مزرعہ مہسنڈ میں پکڑا۔ تاجر شیوکمار کےگھر ہوئی ڈکیتی کی واردات کے معاملے میں گرفتارکے خلاف 395اور 412 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
22دسمبر 2023 کو ایس ٹی ایف اور ضلعی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے واردات کا کامیاب انکشاف کرتے ہوئے نوشاد باشندہ بی کے ٹی لکھنؤ سمیت سات بدمعاشوں کو گرفتار کرتے ہوئے واردات میں لوٹے گئے زیورات ، روپئے اور اسلحہ کارتوس برآمد کئے گئے تھے۔ 24دسمبر 2023 کو گروہ کا سرغنہ گنیش یادو عرف گنیشی باشندہ بی کے ٹی لکھنؤ اور امرجیت یادو باشندہ کرسی بارہ بنکی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
جس کے پاس سے واردات میں لوٹے گئے زیورات اور اسلحہ کارتوس برآمد ہوا تھا۔ واردات میں شامل 25ہزار کے انعامی کے اعلان شدہ ونود کمار راوت عرف آنشو فرار چل رہا تھا۔
سنیچر کی دیر رات مخبر کی اطلاع پر مطلوب ملزم کو کسان پتھ کے پاس پڈری تراہا تھانہ علاقہ کرسی ضلع بارہ بنکی سے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی پہچان ونود کمار راوت عرف آنشو باشندہ کرسی بارہ بنکی کےطورپر ہوئی ہے۔ ملزم کےپاس سے ایک طمنچہ، تین زندہ کارتوس، 200.1 کلو گرام چاندی کے زیورات اور 1170 روپئے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزم ونود کمار راوت نے بتایاکہ واردات کےبعد اپنے ساتھی ابصار کےساتھ ساتھ کارسے منالی (ہماچل پردیش)اپنے دوست ویبھو راوت کے پاس چلاگیا ۔ 4جنوری کومنالی سے واپس لکھنؤ آیا۔ سنیچر کو وہ اپنے حصے کی لوٹی ہوئی چاندی بیچنے کےلئے جارہا تھا۔ اسی دوران پکڑلیا گیا۔ گرفتار ملزم کو تھانہ کرسی ، بارہ بنکی میں درج مقدمہ میں داخل کیا گیا ہے۔ آگے کی قانونی کارروائی مقامی پولیس کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
غور طلب ہے کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ گنیش یادو عرف گنیشی اور امرجیت یادو رشتے میں برادر نسبتی اور بہنوئی اور شاطر لٹیرے ہیں۔ گنیش یادو اور رام بہادر سنگھ تھانہ بی کے ٹی و مہینگوا تھانہ کوتوالی ضلع لکھنؤ کے ہسٹری شیٹر مجرم ہیں۔
7ریکی کرکے واردات کو بارہ بد معاشوں نےد یا تھا انجام: – گرفتار ملزم ونود کمار راوت نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ ساتھی ملزم امرجیت یادومتاثر شیو کمار کے گھر اور دکان سے پہلے سے کافی جانتا تھا اسے پتہ تھا کہ شیوکمار کےگھر میں رہنے اور گروی سونے چاندی کے زیورات رکھے جاتے ہیں۔
یہ بات امرجیت نےا پنے بہنوئی گنیش عرف گنیشی کو بتائی۔ گنیش نے کچھ دنوں سے شیو کمار کےگھر پر گاہک بن کر پوری معلومات حاصل کرلی تھی۔ اس کےبعد تھانہ مہینگواں ضلع لکھنؤ کے ہسٹری شیٹر رام بہادر سنگھ اور آربی سے رابطہ کیا۔ تینوںنے مل کر ٹکیت گنج کےکپڑا اور برتن تاجر شیوکمار کےگھر واردات کو انجام دینے کی اسکیم گینگ کےساتھ مل کر بنائی۔
18دسمبر کو 12 بدمعاشوں نےدو موٹرسائیکل اور انووا کار سے ٹکیت گنج بازار پہنچے۔ موٹرسائیکل سوار لوگوں نے پوری طرح ریکی کرنے کےبعد دیر شام جب بازار میںسناٹا ہوگیا اور شیو کمار کے دونوں ملازم گھر چلے گئے تو انووا کار میں سوار پانچ لوگ دکاندار کی دکان /گھر کے برتن خریدنے کے بہانہ گئے اور شیوکمار اور اس کی دوبہنوںکو اسلحہ دکھاکر گھر کے اندر یرغمال بناکر بڑی مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات اور تقریباً 90ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔