نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ اور دیگر مسافروں کو کل رات ایئر انڈیا کے ایک طیارے میں ہولناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ترواننت پورم سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔









