واشنگٹن ، 20 ستمبر (یواین آئی) امریکی حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ ’رسن‘ نامی ایک مہلک زہر کو لفافوں میں وہائٹ ہاؤس کے پتہ پر بھیجاٰ گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق پیکٹوں کی چھنٹائی کے دوران مشکوک پائے گئے ان لفافوں کی جانچ پڑتال کی گئی جو اس ہفتے کے شروع میں وہائٹ ہاؤس آئے تھے۔ تفتیش میں لفافے میں رسن کی نشاندہی ہوئی ہے۔
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ لفافہ کینیڈا سے بھیجا گیا ہے اور ایک مشکوک خاتون کی شناخت ہوگئی ہے۔تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس طرح کے اور بھی لفافے بھی بھیجے گئے ہیں۔
یہ قابل ذکر ہے کہ رسن ایک انتہائی مہلک مادہ ہے جسے کاسٹر بینس (ارنڈی کی پھلیوں) سے نکالا جاتا ہے۔