مرادآباد:ایک پولیس افسر نے یہاں قومی شاہراہ پر کسی بات پر کہا سنی ہونے پر ایک ڈاکٹر سے مارپیٹ کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ کی شکایت پر تھانہ انچارج سریندر پال سنگھ یادو کو پولیس لائن بھیج دیا گیا ۔ اور مجسٹریٹی جانچ شروع کردی گئی۔ شکایت کے مطابق پیتھالوجسٹ وبھاملک اور ان کے شوہر یوگیندر کمارپنیا قومی شاہراہ ۲۴سے گذر رہے تھے۔
اسی درمیان ان کی لڑکی کا فون آگیا۔ پنیا گاڑی کنارے کھڑی کرکے فون پر بات کرنے لگے ۔ اسی درمیان یادو نے اپنی جیپ کھڑی کی اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے لگا ۔ اس پر گفت وشنید ہونے کے بعد یادو نے خاتون ڈاکٹر اور ان کے شوہر سے مارپیٹ بھی کی۔ خاتون ڈاکٹر کے ناک اور چہرہ پر شدید طور سے چوٹ آئی ۔