نئی دہلی ، 21 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھگوان رام کے یوم پیدائش رام نومی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں
مسٹر کووند نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ’’رام نومی کے مبارک موقع پر ملک کے سبھی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ مریادہ پروشوتم رام کے یوم پیدائش پر منایا جانے والا یہ تہوار ، ہمیں زندگی میں مریادہ پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’آئیے ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم کووڈ 19 کی وبا کو اتحاد اور تحمل کے ساتھ شکست دیں گے‘‘۔