لکھنؤ: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 11 اور 12 دسمبر کو دو روزہ دورے پر لکھنؤ آ رہی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار نے ان کی آمد کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ صدر جمہوریہ 11 دسمبر کو ڈیوائن ہارٹ فاؤنڈیشن کے 27 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گی.
اور 12 دسمبر کو اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد ہونے والے آئی آئی آئی ٹی لکھنؤ کے دوسرے کانووکیشن میں مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کریں گی۔جلسے میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ تمام کام کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور دیگر ضروری انتظامات کیے جائیں۔
ساتھ ہی ہدایت دی کہ پروگرام کے مقامات، راج بھون وغیرہ اموسی ہوائی اڈے پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے ہدایت دی کہ میونسپل کارپوریشن اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے وی وی آئی پی ٹریفک کے راستوں پر بیریکیڈنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
نالوں کی صفائی، سڑکوں کی مرمت اور ڈیوائیڈر کی پینٹنگ کے ساتھ ساتھ اس پر گرل کو بھی درست کرایا جائے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سروجنی نگر کی طرف سے تمام انتظامات جیسے ہوائی اڈے پر استقبال کے لیے صوفہ، کرسی، گلدستہ، پینے کا پانی اور ریفریشمنٹ وغیرہ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ صدر جمہوریہ کی آمد کے پیش نظر اموسی ہوائی اڈے اور ٹریفک کے تمام راستوں پر صفائی اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔