نئی دہلی، 8 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 21 ویں آسیان-ہندوستان چوٹی کانفرنس اور 19 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 10 سے 11 اکتوبر تک لاؤس کے دورہ پر رہیں گے۔
مسٹر مودی لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈون کی دعوت پر لاؤس کا دورہ کر رہے ہیں۔ مسٹر سیفنڈن آسیان کے موجودہ چیئرمین ہیں۔
ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ اس سال ایک دہائی مکمل کر رہی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیان کے ساتھ تعلقات ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہمارے انڈو پیسیفک وژن کا مرکزی ستون ہیں۔
آسیان-ہندوستان چوٹی کانفرنس ہماری جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے ہند-آسیان تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لے گی اور تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ مسٹر مودی چوٹی کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔