نئی دہلی، 31 دسمبر؛ کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کورونا ویکسین کے تعلق سے حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سال کے اواخر تک ملک کے تمام شہریوں کوویکسین لگانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کا یہ وعدہ بھی جملہ ہی ثابت ہوا کانگریس لیڈر نے کہا کہ جمعہ کو سال کا آخری دن ہے اور حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ سال کے اواخر تک سبھی کوکورونا کی دونوں خوراکیں دی جائیں گی ، لیکن اس نے یہ وعدہ بھی پورا نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ایسی طرح سے لوگوں کو خواب دکھاتی ہے، وعدے کرتی ہے اور اس کے وعدے پھر جملے ہی ثابت ہوتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’ مرکزی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ 2021 کے اواخر تک سب کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جائیں گی ۔ آج سال ختم ہو گیا ، ملک ابھی تک ویکسین سے دور، ایک اورجملہ چکنا چور‘‘۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ’’مرکزی حکومت کا وعدہ تھا کہ 2021 کےاواخرتک سب کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ جائیں گی ۔ آج سال ختم ہو گیا ، ملک اب بھی ویکسین سے دور، ایک اور جملہ چکنا چور‘‘۔