اسلام آباد، 11 اپریل (یو این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم اور پارٹی صدر عمران خان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کئے جانے کے خلاف اتوار کو ملک کے کئی شہروں میں ریلیاں نکال کر مظاہرے کئے ۔
یہ رپورٹ ڈان اخبار نے پیر کے روز دی ہے۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان نے کراچی، پشاور، ملکند، ملتان، خانیوال، خیبر، جھانگ، کوئٹہ، اوکارہ، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد جیسے شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔ اس کے ساتھ ہی باجور، لوئر دیر، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، سوات، گجرات، فیصل آباد، نوشہرہ، ڈیرہ غازی خان اور منڈی بہاؤالدین میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
Protests in Bajaur, KP #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#عمران_خان_نہیں_جھکا#ImranKhan pic.twitter.com/Ys7FDjCOCL
— PTI (@PTIofficial) April 10, 2022