برسٹل: ٹام کورن سری لنکا کے خلاف بھائی سیم کورن کے نقش قدم پر چلے تاہم بارش کے سبب انگلینڈ تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں کلین سوئپ سے محروم رہا۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 سیریز کو 3 کے مقابلے صفر سے جیتنے کے بعد انگلینڈ ون ڈے سیریز میں بھی اسی طرح جیتنے کا خواہشمند تھا اور پوری سری لنکن ٹیم کو صرف 41.1 اورر میں ہی پویلین بھیج دیا جس میں ٹام کورن نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔









