نئی دہلی،11 دسمبر(یواین آئی) گذشتہ کئی دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان کوروناوائرس سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل بہتری کے باعث فعال کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور اس کی شرح چار فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک
میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29،398 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 97.96 لاکھ ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 37528 مریضوں کے صحت یاب ہونے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 92.90 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 8544 سے گھٹ کر 3.63 لاکھ رہ گئی ۔ اسی عرصہ میں ملک میں 414 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1،42،186 ہوگئی ہے۔
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 94.84 ، فعال کیسز کی شرح 3.71 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔