نئی دہلی، ؛ملک میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) متاثرہ کی تعداد پیر کی رات 3.38 لاکھ سے عبور کر گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرہ کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
ملک میں آج متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 51.23 فیصد ہو گئی جبکہ شرح اموات محض 2.85 فیصد ہے۔ اتوار کے روز مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 50.76 فیصد ہو گئی جبکہ شرح اموات 2.85 فیصد تھی۔ ہفتے کے روز متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 49.95 فیصد ہو گئی تھی جبکہ شرح اموات 2.86 فیصد تھی۔
’کووڈ۔19 انڈیا ڈاٹ آر جی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 338046 کیسز کی تصدیق آج رات تک ہوچکی ہے۔ یہ تعداد صبح کے وقت 332424 تھی۔ اب تک مجموعی طور پر 173182 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے تقریباً 9669 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مزید 155155 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ان اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ صحتیاب افراد کی تعداد فعال کیسز سے زیادہ ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے کورونا کے نصف سے زائد مریض مکمل طور پر اس مرض سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔ بروقت ٹیسٹ اور کورونا کے مشتبہ کیسز کا مناسب علاج اس میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔
وزارت صحت نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) بھی اپنی جانچ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے اور اس وقت ملک میں 653 سرکاری لیبارٹریز اور 248 نجی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ ان میں سے کورونا میں 534 (347 سرکاری اور 187 نجی) پر مبنی آر ٹی پی سی آر، 296 (281 سرکاری اور 15 نجی) ٹرنیٹ پر مبنی 71 (25 سرکاری اور 46 نجی) سی بی این اے ٹی سے ٹیسٹ کا کام لیا جا رہا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 115519 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5774133 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔