لکھنؤ : یوپی ثانوی تعلیمی بورڈکے امیدواروں کے انتظارکی گھڑی اب ختم ہونےوالی ہے۔ ۵دنوں کے بعد بارہویں اور دسویںکے بورڈ امتحانات کے نتائج کااعلان کر دیا جائے گا۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ ۲۷؍جون کو دوپہر ساڑھے ۱۲ بجے تک امتحانی نتائج کے اعلان کی اطلاع دی تھی۔ پانچ دن بعد ۲۷؍جون کو یوپی بورڈکی ویب سائٹ پر نتائج دیکھے جا سکیںگے۔
واضح ہوکہ اس بار یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج اپریل میں ہی جاری کرنے کی پوری تیاری ہو چکی تھی لیکن کوروناکے خطرات کے سبب لاک ڈاون کی وجہ سے نتائج وقت پرجاری نہیںہو پائے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہی بورڈکی کاپیوںکی جانچ کرائی گئی۔ جانچ کا کام مکمل ہونےکے بعد ہی نائب وزیر اعلیٰ نے ۲۷؍جون کو امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنےکے بارے میں بتایا ہے۔ اس بار ۵۶ لاکھ ۱۱ہزار ۷۲؍امیدوار بورڈکے امتحان میں بیٹھے تھے۔ ان میں ہائی اسکول کے ۳۰ لاکھ ۲۲ ہزار ۶۰۷؍اورانٹرکے ۲۵لاکھ ۸۴ ہزار ۵۱۱ طلبااور طالبات ہیں۔ پہلی بار تمام امتحانی مراکزکی ویب کاسٹنگ کی گئی اورنقل مافیاپرسخت شکنجہ کساگیا۔ امتحانات میں سختی کے سبب ہی اس برس لاکھوںطلبانے امتحانات چھوڑ دیئے تھے۔