لکھنؤ 12؍جنوری2024 دلدار علی غفران مآبؒ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہندوستان کے پہلے مجتہد جامع الشرائط و مرجع تقلید، آیۃ اللہ العظمیٰ سیددلدار علی غفران مآبؒکے پرپوتے سید العلماء مولانا سید محمد ابراہیم فردوس مکانؒ کے ایصال ثواب کے لیے ایک مجلس عزا منعقد ہوئی ۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد شعرائے کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔









