لکھنؤ:14مارچ(یواین آئی) راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) نے 21مارچ کو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں نومنتخب اپنے اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کرنے کے ساتھ ہی ریاستی، ریجنل ،ضلعی اور فرنٹل تنظیموں کو فوری اثر سے تحلیل کردیا ہے .
پارٹی کے قومی کنوینتر انوپم مشرا نے پیر کو بتایا کہ پارٹی صدر چودھری جینت سنگھ کی موجودگی میں 21مارچ کو پارٹی کے سبھی نومنتخب اراکین کی میٹنگ دوپہر 12بجے یہاں ریاستی دفتر میں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر سنگھ کی ہدایت کے بموجب آر ایل ڈی کی ریاستی، ریجنل، ضلعی اور سبھی فرنٹل تنظیموں کو فوری اثر سے تحلیل کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آر ایل ڈی نے اسمبلی انتخابات سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ساتھ مل کر لڑا تھا جس میں اس کے آٹھ امیدواروں کو جیت حاصل ہوئی ہے۔