مظفرنگر: پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر فساد متاثرین کے گھرمیں لوٹ مار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم اور گھریلو سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق فگنا پولیس تھانہ علاقہ کے لساڑ گاؤں میں انکر کمار کو گرفتار کیا گیا۔ کمار کے خلاف الزام ہے کہ اس نے گزشتہ برس ستمبر میں ہوئے فسادات میں بے گھر ہوئے لوگوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ پاٹ کی۔ پولیس نے کمار کے قبضہ سے فریج، واشنگ مشین اور نقد رقم برآمد کی ۔ افسران کے مطابق ملزمین نے فسادات کے دوران بے گھر لوگوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ پاٹ کی تھی اور لوٹے گئے سامان کو گاؤں کے کچھ گھروں میں چھپا دیا تھا،اس سامان کو بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔