برطانیہ میں جاری انسداد کورونا مہم میں مسلمان ڈاکٹروں نے بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق، شام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فائز عائش ان افراد میں سے تھے جو برطانیہ میں جاری انسداد کورونا مہم کی صف اول میں شامل ہوئے اور آخر کار اس راہ میں اپنی جان کی بازی لگا دی۔
اسکے علاوہ ڈاکٹر امجد الحورانی، ڈاکٹر حبیب زائدی، ڈاکٹر عادل الطیار اور ڈاکٹر محمد سامی شوشہ کا شمار بھی اُن ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے ہموطنوں کو مہلک وبا کووڈ نائینٹین سے بچانے کے لئے اپنی جان تک قربان کر دی۔