برونائی کے سلطان اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک حسن البلقیہ کی بیٹی شہزادی فضیلہ کی شادی عبداللہ الہاشمی سے ہوگئی ہے۔16 جنوری کو شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا جو 10 روز تک جاری رہیں۔
برونائی کے سلطان 20 ارب ڈالرز سے زیادہ کے مالک ہونے کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔36 سالہ شہزادی فضیلہ سلطان کی 12 اولادوں میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔
ان کی والدہ حاجہ مریم کی سلطان سے علیحدگی 2003 میں ہوگئی تھی اور اس جوڑے کے 4 بچے ہیں جن میں 30 سالہ شہزادہ متین بھی ہیں جو انسٹاگرام اسٹار بھی سمجھے جاتے ہیں۔
شادی کی حتمی تقریب سلطان کی رہائش گاہ آستانہ نورالایمان میں ہوئی جو دنیا کے چند بڑے محلوں میں سے ایک ہے جس میں 1700 کمرے اور ایک بینکوئٹ ہال ہے۔
شادی کی ایک تقریب برونائی کے دارالحکومت کی معروف عمر علی سیف الدین مسجد میں ہوئی۔شہزادی فضیلہ کا عروسی لباس ملائیشین ڈیزائنر برنارڈ چندرن نے ڈیزائن کیا جبکہ انہوں نے ایک تاج بھی پہنا جس میں ناشپاتی کی شکل کا ہیرا دل کی شکل کے ایک ہیرے کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔
23 جنوری کو ایک تقریب کے دوران شادی نے ایک اور تاج پہنا جس میں 6 زمرد موجود تھے۔
شہزادی فضیلہ برونائی کی قومی نیٹ بال ٹیم کی کپتان ہیں اور برطانیہ کی کنگسٹن یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔
ان کے شوہر کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں بس یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ عراق سے تعلق رکھتے ہیں مگر کینیڈا میں مقیم ہیں۔