ارجنٹائن میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،، سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ارجنٹائن کے دارالحکومت میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس کے موقع پر عالمی رہ نمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا،، سعودی ولی عہد نے تمام رہنماؤں کو یقین دلایا کہ سعودی صحافی کے قتل کی تحقیقات صاف اور شفاف ہونگی،،
سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات کی،، ولی عہد نے گذشتہ روز فرانسیسی صدر عمانویل میکرون اور کئی دوسرے عالمی رہ نمائوں سے ملاقات کی،، وزارت خارجہ کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد نے جنوبی کوریا اور میکسیکو کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔سعودی ولی عہد دو روز قبل ارجنٹائن میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس میں شرکت کے لیے بوینس آئرس پہنچے تھے۔ اجلاس میں بیس بڑی عالمی معاشی طاقتوں کی قیادت شرکت کر رہی ہے۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکا کی قیادت شریک ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین بھی ایک رکن کی حیثیت سے شریک ہے،، اس اجلاس میں سعودی ولی عہد کی ترک صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے ،، ۔