امریکی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ ان کے بزنس تک وسیع کردیا ہے۔ترجمان اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سابق صدرٹرمپ کے کاروباری ادارے کے خلاف فوجداری تحقیقات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن کو بتا دیا ہے تحقیقات کی نوعیت صرف دیوانی نہیں ہے۔
ترجمان اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اب ہم ٹرمپ آرگنائزیشن کےخلاف فوجداری حیثیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔