جنسی زیادتی کیس کے الزامات میں گھرے شہزادہ اینڈریو کے گرد تحقیقات کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کا ایک بار پھر جائزہ لیا جارہا ہے۔
امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو پر نیویارک سٹی کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے جیفری ایپسٹین کے گھر پر جنسی حملہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو پر مقدمہ دائر ہونے اور جنسی زیادتی کے الزامات کی وجہ سے ملکہ برطانیہ پریشانی اور شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
علاوہ ازیں ملکہ برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد شاہی محل کی جانب سے شہزادہ اینڈریو کو اپنی بے گناہی کے بارے میں کوئی بیان جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔