کابل، 14 دسمبر ؛ چین کی طرف سے عطیہ کردہ موسم سرما کے سامان کی دوسری کھیپ منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئی۔
افغانستان کی نگراں حکومت کی پناہ گزینوں اور وطن واپسی کے امور کے نائب وزیر ارسلا خروتی اور افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے پیر کو کابل میں وزارت کے ایک ڈپو میں حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
چین کی طرف سے بھیجی گئی اشیاء میں 70000 سے زیادہ کمبل اور 40000 سے زیادہ ڈاؤن کوٹ شامل ہیں۔ چینی سفیر وانگ یو نے تقریب کے دوران کہا کہ اس مشکل وقت میں چین کے عوام کی طرف سے بھیجی گئی امداد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی کا باعث ہے۔ مسٹر خروتی نے ہنگامی امداد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔واضح کہ اس وقت افغانستان کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔