ایران کی مسلح افواج کے کمان نے 29 مئی سن 2024 بروز بدھ، صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کی تحقیقات کے سلسلے کی دوسری رپورٹ جاری کردی۔
مسلح افواج کے ذریعے جاری کی گئی اس رپورٹ میں درج ہے کہ 29 مئی سن 2024 کی محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بج کر 50 منٹ تک صدر کی فلائٹ کے لئے موسم مناسب مکمل طور پر مناسب تھا لیکن واپسی کی پرواز کے وقت کے موسم کے بارے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے جس کی جانچ دستاویزات اور دوسرے دو پائلٹس کے بیانات کے مطابق کی جا رہی ہے۔
اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے دستاویزات میں کوئی بھی ایسا مسئلہ دکھائی نہیں دیا گیا جو کہ اس سانحے کی وجہ بنا ہو۔رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار مسافروں کی تعداد اور وسائل کا حجم ہیلی کاپٹر کے اسٹینڈرڈ کے مطابق تھا اور فلائٹ کی تمام مدت میں اسٹینڈرڈ وزن کا خیال رکھا گیا تھا۔
رپورٹ میں آیا ہے کہ فلائٹ کے دوران یا حادثے سے چند لمحے قبل کسی بھی تخریب کارانہ اقدام کے تحت دھماکے کے امکان کو بھی مسترد کیا گيا ہے۔مسلح افواج کی انویسٹیگیشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق، واقعے سے 69 سیکنڈ قبل تک تمام فریکوینسیاں بحال تھیں، لہذا کسی بھی قسم کے فریکوینسی انٹروینشن کے امکان کو بھی مسترد کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق، الیکٹرانک حملے کے امکان کی مکمل تحقیقات بھی کی گئیں لیکن ای- وار کے آثار بھی دکھائی نہیں دئے گئے۔